اڈپی ،3 / نومبر (ایس او نیوز) اُدیاور پٹرول پمپ کے پاس پارک کی گئی لاری سے ایک ٹورسٹ منی بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ٹورسٹ منی بس میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے مسافر سوار تھے جوکولور مندر کی جانب سفر کر رہے تھے ۔ بس نے لاری کو پیچھے سے ٹکر ماری تھی ، جس کی وجہ سے بس میں سوار کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے اور بس کے اگلے حصے کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔
کاوپ پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کو معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔